تازہ ترین
outline
Huma-Qureshi

کشمیر میں جو ہو رہا ہے غلط ہو رہا ہے،حل نکالنا چاہئے،کشمیری اداکارہ ہما قریشی

دہلی (شوبز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اسٹار ہما قریشی جن کا تعلق کشمیر سے ہے انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا افسوس ہے کہ میڈیا اور نیوز چینلز میں کشمیر کی صحیح تصویر پیش نہیں کی جاتی۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ہما کہتی ہیں کہ ’کشمیر بہت خوبصورت جگہ ہے، وہاں کے لوگ بھی بہت خوبصورت ہیں۔ کشمیر کے بارے میں نیوز چینل کم بتاتے ہیں۔‘
ہما کشمیر کے موجودہ حالات سے ناخوش بھی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’جو بھی ہو رہا ہے وہ غلط ہے اور سب کو مل کر اس کا حل نکالنا چاہیے۔‘
ہما کی والدہ کا تعلق کشمیر سے ہے۔ ہما خود دلی میں پلی بڑھی ہیں لیکن وہ اب بھی ہر سال کشمیر جاتی ہیں۔
ہما قریشی کے چھوٹے بھائی اداکار ثاقب سلیم کہتے ہیں کہ ’شام کے 8 بجے ہی کشمیر میں جیسے زندگی رک سی جاتی ہے۔ وہاں کی عوام ہر صبح کرفیو کے ساتھ جاگتی ہے، مطلب کوئی تو مسئلہ ہے جسے حل کرنا ضروری ہے۔‘
بھائی بہن کی یہ جوڑے پہلی دفعہ کسی فلم میں ساتھ نظر آئے گی۔ یہ دونوں ہارر فلم ‘دوبارہ’ میں ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم ہالی وڈ کی مشہور فلم ‘اوكيولس’ کی ریمیک ہے۔
ہما قریشی حال ہی میں جولی ایل ایل بی 2 میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ وہ اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتی ہیں کہ انہیں اکشے کمار جیسے بڑے سٹار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس کی وجہ سے زیادہ ناظرین نے ان کے کام کو دیکھا اور سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*