تازہ ترین
outline

سدھو کو پلوامہ حملے پر متوازن بات کرنا مہنگا پڑگیا،کپل شو سے چھٹی

سابق بھارتی کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو جن کی نئی پہچان ایک کامیڈین کی ہے انہیں پلوامہ حملے کے بعد متوازن موقف اختیار کرنا مہنگا پڑ گیا ہے اور سخت ردعمل کے بعد انہیں کپل شرما شو سے فارغ کر دیا گیا ہے

پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر خودکش حملے کے بعد جب ایک ٹی وی چینل پر ان سے سوال کیا گیا کہ اب آپ کی پاکستان کے بارے میں کیا رائے ہے تو انہوں نے متوازن بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ چند لوگوں کے لیے کیا آپ پوری قوم کو قصور وارٹھہرا سکتے ہیں ؟

نوجوت سدھو نے کہا کہ یہ بہت بزدلانہ حملہ تھا اور میں اس کی بھرپور انداز میں مذمت کرتاہوں، اس طرح کی کارروائی کرنے والوں کو سزا دینی چاہئے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پاکستان سے تعلقات ختم کر لیئے جائیں

نوجوت سنگھ سدھو جو پہلے ہی وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور پھر کرتارپور کاریڈور میں فعال کردار ادا کرنے پر انتہا پسند ہندو تنظیموں کے نشانے پر تھے ،اس متوازن بات پر مزید بھڑک اٹھے اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا جس کے بعد انہیں کپل شرما شو سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

بتایا گیا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کی جگہ معروف اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*