تازہ ترین
outline
imran-khan-tahiruil-qadri

لاہور ہائیکورٹ کے طاہر القادری کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روک دیا

لاہور(وقائع نگار)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روک دیاہے-
پاکستان عوامی تحریک نے 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف انجمن تاجران کے رہنما نعیم میر نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کو کل مال روڈ پر دھرنا دینے سے روک دیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ مال روڈ پر جلسے جلوسوں پر پہلے ہی پابندی عائد کر چکی ہے جب کہ مال روڈ پر جلسے جلوسوں سےکاروبار تباہ ہو رہا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق پابندی کے باوجود مال روڈ پر سیاسی جلسے جلوس روکے نہیں جا رہے اور مال روڈ پر جلسے جلوسوں سے عوام کے بنیادی حقوق بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کے پاکستان عوامی تحریک کو کل مال روڈ پر دھرنا دینے سے روکا جائے۔

عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے صوبائی حکومت اور عوامی تحریک سے جواب طلب کرلیا۔

دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے رہنما نوراللہ صدیقی نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے شہدا کے لواحقین کل مال روڈ کے قریب احتجاج کریں گے تاہم ہم مال روڈ پر نہیں جائیں گے۔

نوراللہ صدیقی کے مطابق کل عدالت نے طلب کیا ہے جہاں معزز ججز کو قائل کریں گے کہ مال روڈ کے قریب پرامن احتجاج کیا جائے گا اور قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*