outline
azhar ali

بلے بازوں کے بعد بائولر بھی بے بس،انگلینڈ چاروں شانے چت،پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

لندن (نیوزڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلستان کے بلے باز ہی نہیں بائولر بھی بےبس نظر آئے اور پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو چاروں شانے چت کرنے کے بعد فائنل میں پہنچ گئی ہے-
قومی ٹیم کی جانب سے سلامی بلے باز اظہر علی اور فخر زمان نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 118 رنز کی شراکت داری فراہم کی۔

فخر زمان نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی دوسری نصف سنچری مکمل کی جب کہ اظہر علی نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کیریئر کی 11 ویں ففٹی بنائی۔

اننگز کے 22 ویں اوور میں جب پاکستان کا اسکور 118 رنز پر پہنچا تو فخر زمان بٹلر کی گیند پر اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں اسٹمپ ہوگئے۔ انہوں نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے۔

33 ویں اوور میں 173 رنز کے مجموعی اسکور پر اظہر علی جیک بال کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ سابق کپتان نے بہترین 76 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔

اس سے قبل کارڈف کے صوفیا گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو الیکس ہیلز اور جونی بریسٹو نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور چوکوں کی برسات شروع ہی کی تھی کہ 34 کے مجموعی اسکور پر الیکس ہیلز 13 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*