outline

کوئی بھی چُٹکی بجا کر حالات ٹھیک نہیں کر سکتا،شاہ محمودقریشی کا اعتراف

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملکی حالات پر حقیقت پسندانہ بات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اسد عمر سمیت کوئی بھی چٹکی بجا کر حالات درست نہیں کرسکتا

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں ہیں جو پورس کے ہاتھی ہیں، حکومت گرانا مسئلے کا حل ہوتا تو کوئی حکومت نہ چل سکتی، ٹرین مارچ کریں، سندھ مارچ کریں پنجاب آئیں یہ بلاول کا سیاسی حق ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ نیب خود مختار ادارہ ہے جو حکومت کے تابع نہیں، نیب کرپشن ختم کرنے میں مدد کرے اور قوم توقع کرتی ہے کہ نیب بغیر دباؤ کرپشن فری پاکستان کی طرف بڑھتاجائے گا۔

ایک سوال پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کو مصنوعی بریک لگا رکھے تھے، اسد عمر سمیت کوئی بھی چٹکی بجا کر حالات درست نہیں کرسکتا۔

کوئٹہ میں خودکش حملے پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ واقعے میں معصوم لوگ جاں بحق ہوئے، دیکھنا ہے دہشت گردی کے پیچھے فرقہ واریت ہے یا کوئی غیر ملکی ہاتھ تاہم ہم بھارت کی طرح بغیر تحقیقات بات نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*