تازہ ترین
outline

کس نے کس کو ویلنٹائن ڈے وش کیا اور کیسے ؟

لاہور (نمائندہ آئوٹ لائن ) پاکستان میں حسب سابق اس بار بھی ویلنٹائن ڈے تنازعات مین گھرا رہا اور سوشل میڈیا پر اس کی حمایت اور مخالفت کرنے والوں میں جھڑپیں ہوتی رہیں -تاہم اس بار پیمرا کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے باعث ٹی وی چینلز خصوصی شو نہ کر سکے اور نہ ہی وہ کوریج دیکھنے کو ملی جو اس سے پہلے ویلنٹائن ڈے کے حصے میں آتی تھی

شہروں میں بھی کوئی خآص گہما گہمی دکھائی نہیں دی بس چوراہوں پر گلاب کے پھول بیچنےوالوں کی بھیڑ دکھائی دی – تاہم سوشل میڈیا پر اہم شخصیات نے اپنے اپنے انداز میں ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی

farooq star with sabzwari

متحدہ کے رہنما فیصل سبزواری نے فاروق ستار کے ساتھ اپنی دو تصویریں شیئر کرتے کرتے ہوئے فاروق ستار کو ویلنٹائنakshay kumar tweet ڈے کی مبارکباد دی اور لکھا “آجائو فاروق بھائی“- اب دیکھئے فاروق بھائی کیا جواب دیتے ہیں

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ویلنٹائن ڈے پر سالگرہ تھی تو وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں ٹوئٹر پر ہیپی برتھ ڈے کہ دیا -فلم اسٹار عامر خان نےویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنا گانا “پہلا نشہ “ سن رہے ہیں جو اس دن کی مناسبت سے بہترین ہے

سپر اسٹار اکشے کمار نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے ننھی سی بیٹی کو اٹھائے ہیں اور لکھا “اپنی فیورٹ گرل کے ساتھ خود کو دنیا کے بلند ترین مقام پر محسوس کر رہا ہوں۔سب کے بھائی “سلو بھائی “ یعنی سلمان خان نے بھی اپنے چاہنے والوں کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی

کئی پاکستانی شوبز اسٹار نے بھی اپنے چاہنے والوں کو ویلنٹائن ڈے وش کیا مثال کے طور پر مروہ حسین نے لکھا “میرے تمام فالوور اور فینز کو ویلنٹائن ڈے مبارک “-اگر آپ ان کے فین ہیں تو یہ مبارکباد آپ کے لیئے بھی ہے

suhsma swarj tweet

معروف اینکر رابعہ انعم جنہوں نے بطور نیوز کاسٹر شہرت حاصل کی انہوں نے اپنی ایک رومینٹک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا “ہر کسی کو اس کی محبت مبارک “ یہ تصویر امارات ایئر لائنز میں کام کر رہے نوجوان عبید الرحمان کی ہے جن سے رابعہ انعم کی شادی ہوئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*