تازہ ترین
outline

میں نے سلائی مشینوں سے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں ،علیمہ خان کا اصرار،مذاق نہ اُڑانے کی بھی فرمائش

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان جن کی بیرون ملک جائیدادوں کے یکے بعد دیگرے ہونے والے انکشافات کے بعد تحریک انصاف دفاعی پوزیشن پر دکھائی دے رہی ہے انہوں نے مکمل سنجیدگی کیساتھ یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سلائی مشینوں کے ساتھ بیرون ملک جائیدادیں بنائیں

وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیداد اور اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں -جب وہ باہر آئیں تو صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی

علیمہ خانم نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میں نے امریکہ سمیت اپنی تمام بیرون ملک جائیدادیں ظاہر کی ہوئی ہیں مجھے عمران خان کی طرف سے نہیں بلکہ والدین کی طرف سے حصہ ملا۔

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے مشینوں کی کمائی سے جائیدادیں بنائیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ جی، پاکستان میں بہت خواتین سلائی مشین سے روزگار کما رہی ہیں، میری مشینوں کا مذاق اڑایا گیا ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ میری ویلتھ اسٹیٹمنٹ چیک کر لیں، میں بیس سال سے کام کر رہی ہوں، آپ رکارڈ چیک کرلیں تمام چیزیں ریکارڈ پر موجود ہیں، جب خاتون کام کرتی ہے تو ہم اس کی سلائی مشینوں کا بھی مذاق اڑاتے ہیں۔

وزیراعظم کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ سلائی مشینیں ہماری ایکسپورٹ کا بڑا حصہ ہیں اور لاکھوں لوگ کام کررہے ہیں، پاکستان میں فارن ایکسچینج ایکسپورٹ سے آرہا ہے اور سلائی مشینوں سے آ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*