outline
uzama

پاکستانی لڑکے سے ‘محبت’ کی شادی کیلئے ہندوستان چھوڑنے والی عظمیٰ پرفلم بنے گی؟

اطلاعات ہیں کہ گزشتہ سال محبت کی خاطر ہندوستان چھوڑ کر پاکستان پہنچنے والی بھارتی لڑکی ڈاکٹر عظمیٰ کی پریم کہانی پر فلم بنے گی۔

خیال رہے کہ 7 مئی 2017 کو یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ نئی دہلی کی رہائشی بھارتی شہری ڈاکٹر عظمٰی نے پاکستان آکر پاکستانی شہری طاہر سے پسند کی شادی کرلی۔

خبروں کے مطابق عظمیٰ اور طاہر کی محبت ملائیشیا میں پروان چڑھی جس کے بعد عظمیٰ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور وہ یکم مئی کو براستہ واہگہ پاکستان پہنچیں۔

بعد ازاں نکاح کے بعد اچانک ڈاکٹر عظمیٰ غائب ہوگئیں، جس کے بعد ان کے شوہر نے اسلام آباد کے پولیس تھانے میں انہیں تلاش کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی۔

—فائل فوٹو: ڈان

پھر اچانک یہ خبر سامنے آئی کہ عظمیٰ نے اسلام آباد میں قائم بھارتی ہائی کمیشن میں پناہ لے کر اپنے شوہر پر الزام عائد کردیا کہ انہوں نے انہیں اغوا کیا۔

—فائل فوٹو: ڈان

بعد ازاں یہ معاملہ پاکستان اور ہندوستان کی حکومتوں نے بھی اٹھایا اور پھر ڈاکٹر عظمیٰ کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

بھارتی لڑکی نے الزام عائد کیا کہ ان کی شادی ’گن پوائنٹ‘ پر کرائی گئی جبکہ انہیں ’ہراساں‘ بھی کیا گیا۔

ڈاکٹر عظمیٰ نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائرتے ہوئے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اسے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا جبکہ عدالت نے نکاح خواں اور گواہان کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 11 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

بعد ازاں یہ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی چلا، جس کے بعد عدالت نے انہیں ہندوستان جانے کی اجازت دے دی۔

ڈاکٹر عظمیٰ کی بھارت واپسی کے بعد ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اب خبریں ہیں کہ اسی معاملے پر بولی وڈ فلم بنے گی۔

اطلاعات ہیں کہ فلم میں ڈاکٹر عظمیٰ کا کردار بولی وڈ بولڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز ادا کریں گی، تاہم اس حوالے سے تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

الیانا ڈی کروز نے خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

ممبئی ٹائمز نے ڈاکٹرعظمیٰ کی محبت پربننے والی فلم کی چہ مگوئیوں کے حوالے سے اداکارہ الیانا ڈی کروز سے سوال کیا کہ کیا وہ فلم میں عظمیٰ بننے جا رہی ہیں؟

Image result for ileana D'cruz

الینا ڈی کروز نے جواب کی تصدیق یا تردید کرنے کے بجائے جواب کو گول کردیا، اور کہا کہ ان سے ڈائریکٹر راج کمار گپتا نے کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ ایک ایسی فلم بنانا چاہتا ہیں، جس میں مرکزی کردار کسی خاتون کا ہو۔

ساتھ ہی الیانا ڈی کروز کا کہنا تھا کہ راج کمار گپتا کا خیال ہے کہ خاتون کے مرکزی کردار والی فلم بنانا رسک ہے، کیوں کہ ایسی فلم کی کامیابی کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*