تازہ ترین
outline

‘میٹرک پاس لیڈی ڈاکٹر’ گرفتار، بچے اغوا کرنے والے گروہ سے منسلک ہونے کا شبہ

جناح اسپتال کراچی کے گائنی وارڈ سے ایک ‘میٹرک پاس لیڈی ڈاکٹر’ کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایس ایچ او ویمن پولیس انسپکٹر سیدہ غزالہ نے بتایا کہ کورنگی کی رہائشی عائشہ میٹرک پاس ہے اور ایک سال سے گائنی وارڈ میں بطور ڈاکٹر کام کر رہی تھی۔

ملزمہ پر غیر قانونی آپریشنز میں ملوث ہونے کا شبہ فوٹو:انٹرنیٹ

انسپکٹر غزالہ کے مطابق جناح اسپتال کے گائنی وارڈ نمبر 1 کی سکیورٹی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جب پولیس اسپتال پہنچی تو ڈاکٹر کا گاؤن پہنے مذکورہ خاتون گائنی وارڈ کے اندر موجود تھی۔
پولیس کی پوچھ گچھ پر خاتون مطمئن نہ کرسکی اور ابتدائی تفتیش کے دوران ہی اپنے جعلی ہونے کا اعتراف کرلیا۔

انسپکٹر غزالہ نے بتایا کہ خاتون کی بیگ کی تلاشی کے دوران بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن چیک کرنے والے آلات اور مشکوک ادویات ملیں۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کے پاس لیڈی ہیلتھ وزیٹر یا دائی ہونے کا کوئی سرٹیفیکیٹ بھی نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق جعلساز خاتون پر وارڈ سے نوزائیدہ بچے اغوا کرنے والے گروہ سے منسلک ہونے کا شبہ ہے جبکہ اس بات کا بھی شبہ ہے کہ وہ گائنی وارڈ میں غیرقانونی آپریشنز کرانے کی خواہش مند خواتین کو شکار بنایا کرتی تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمہ کے خلاف دفعہ 419 اور 170 کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*