outline
amitabh haelth

عرفان خان کے بعد بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی صحت سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

بالی ووڈ کے ورسٹائل ایکٹر عرفان خان کی صحت سے متعلق حتمی تصدیق نہیں ہوئی تھی کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی طبیعت بگڑنے کی خبر سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بگ بی اپنی آنے والی تاریخی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کے دوران بیمار پڑ گئے۔

ٹھگس آف ہندوستان میں امیتابھ کے روپ کی لیک ہونے والی تصویر

فلم کی شوٹنگ کے لیے ریاست راجستھان کے دارالحکومت جودھپور میں کئی دن سے موجود امیتابھ بچن نے اپنی صحت خراب ہونے سے متعلق اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا۔

بگ بی نے اپنے لمبے چوڑے بلاگ کے آغاز میں ہی لکھا کہ صبح کے بعد ایک نئے دن کا آغاز ہوگیا، کچھ لوگوں کو زندہ رہنے کے لیے کام اور سخت محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

امیتابھ بچن کی جانب سے راجستھان کی شیئر کی گئی تصویر—فوٹو: امیتابھ بچن بلاگ پوسٹ

انہوں نے بتایا کہ وہ ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اور انہوں نے ٹیم کے ساتھ متعدد مقامات پر سین شوٹ کروائے۔

انہوں نے بلاگ پوسٹ میں جودھپور شہر کی رات میں کھینچی گئی تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ انہیں گرمی اور قدرے بھاری کاسٹیوم پہننے سے تھکاوٹ یا جسم میں درد ہوگیا ہے، اس لیے وہ آرام کریں گے۔

جودھپور کی رات—فوٹو: امیتابھ بچن بلاگ پوسٹ

بگ بی نے بتایا کہ ان کا معائنہ کرنے کے لیے ممبئی سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم آ رہی ہیں۔

دوسری جانب نشریاتی ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ (اے این آئی) نے بتایا کہ بگ بی کے چیک اپ کے لیے ممبئی سے ڈاکٹروں کی ٹیم جودھپور پہنچ گئی۔


ہندوستان ٹائمز کے مطابق امیتابھ بچن جس ہوٹل میں ٹھہرے ہیں، اس ہوٹل کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ بگ بی کی طبیعت خراب ہے اور ان کے چیک اپ کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم پہنچ گئی۔

ہوٹل ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر امیتابھ بچن کو جودھپور کی گرمی میں بھاری بھر کم کپڑے پہننے سے جسم میں درد ہوگیا ہے، جس وجہ سے وہ شدید تھکاوٹ اور درد محسوس کر رہے ہیں۔

thugs 2

’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں امیتابھ بچن کے ساتھ عامر خان اور کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ جلوہ گر ہوں گی۔

thugs 3

’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی کہانی 1839 میں شائع ہونے والے انگریز سفارت کار فیلپس میڈوز ٹیلر کے ناول پرمبنی ہے، جس میں اس وقت کے ’ہندوستان کے ٹھگوں‘ کی کارستانیاں بیان کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*