outline

پی ایس ایل کا فائنل کون کھیلے گا؟کوئٹہ گلیڈیٹرزیا پشاور زلمی ؟فیصلہ کن میچ چند گھنٹوں بعد

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس میں طے ہوگا کہ فائنل میں کونسی دو ٹیمیں مدمقابل ہونگی اور کونسی دو ٹیمیں ناک آئوٹ ہو جائیں گی

ناک آئوٹ مرحلے کا فیصلہ کن میچ بدھ کی شام سات بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جا رہا ہے

جو ٹیم آج کا میچ جیتے گی وہ براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گی مگر ہارنے والی ٹیم بھی ناک آئوٹ نہیں ہوگی اور اس کے پاس جیتنے کا ایک اور موقع ہوگا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں سے جو بھی ٹیم آج شکست کا شکار ہوگی وہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی۔

پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز اب تک 7،7 میچز جیت چکی ہیں اور دونوں کے پاس 14 پوائنٹس ہیں جب کہ اسکور بورڈ پر پشاور زلمی سرفہرست ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا نمبر ہے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شین واٹسن ایونٹ کے بہترین بلے باز ہیں جو اب تک 44.00 کی اوسط سے 352 رنز بنا چکے ہیں اس کے علاوہ عمر اکمل بھی بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں جن کے 255 رنز اسکور ہوچکے ہیں جب کہ احمد شہزاد نے صرف 6 میچوں میں 252 رنز بنا رکھے ہیں۔

پشاور زلمی کے بائولر حسن علی 10 میچوں میں 21 وکٹ کی ساتھ پہلے نمبر پر کھڑے ہیں جب کہ بلے باز کامران اکمل 11 میچوں ایک سنچری کے ساتھ 353 رنز بناچکے ہیں تاہم شائقین کو دونوں ٹیمیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*