تازہ ترین
outline

الیکشن کمیشن نے کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد وہرا کو پارٹی تبدیل کرنے پر نااہل قرار دیدیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پہلےسے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد وہرا کو پارٹی تبدیل کرنے پر نااہل قرار دیدیا ہے

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا جو ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے ڈپٹی میئر منتخب ہوئے انہوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی جس پر ان کی نااہلی کے لیئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کیا گیا تھا

ایم کیو ایم کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سکیش 36 k، کے تحت ارشد وہرہ کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس پر تین رُکنی بنچ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق نے الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور فتح نصیب ہوئی، یہ فتح حق وسچ کی ہے۔

ارشد وہرہ کے وکیل سید حفیظ الدین نے الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور ارشد وہرہ کو منحرف ہونے پر نااہل کیا گیا۔

انہوں نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ارشد وہرہ کا نام ایم کیو ایم لندن نے دیا تھا اور ارشد وہرہ نے ایم کیو ایم لندن کی غداری کے باعث پارٹی تبدیل کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار جنہوں نے یہ درخواست دائر کی تھی انہیں بھی ایم کیو ایم سے فارغ کر دیا گیا ہے اور پارٹی بغاوت کے نتیجے میں خالد مقبول صدیقی نئے کنوینر بن چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*