تازہ ترین
outline
Featured Video Play Icon

جوتا باری کا سلسلہ جاری ،گجرات میں عمران خان پر اچھالا جوتا علیم خان کو جا لگا

سیاسی مخالفین پر عوامی اجتماعات میں جوتا اچھالنے کا جو سلسلہ شروع ہوا ،وہ تھمنے میں نہیں آ رہا اور پنجاب کے ضلع گجرات میں تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کو جوتا مارنے کی ایک اور کوشش کی گئی جو ناکام رہی

عمران خان کی طرف جوتا تب اچھالا گیا جب وہ گجرات میں ہونے والے جلسے میں تقریر ختم کرنے والے تھے ،جوتا عمران خان کو تو نہیں لگا البتہ ان کے قریب کھڑے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے سینے پر جا کر لگا

گجرات پولیس نے عمران خان پر جوتا اچھالنے کے الزام میں ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

یاد رہے کہ چند روز قبل فیصل آباد میں بھی عمران خان پر جوتا اچھالا گیا اور ایک چینل نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جوتا اچھالنے والے شخص نے عمران خان کو تھپڑ بھی مارے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*