تازہ ترین
outline

کترینہ،پریانکا یا کرینہ سے دوستی نہ کریں ،بھارتی آرمی چیف کی فوجیوں کو انوکھی نصیحت

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت ان دنوں اپنے اوٹ پٹانگ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر فٹبال بنے ہوئے ہیں اور لوگ انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں

بھارتی آرمی چیف نے اپنے سپاہیوں کا مخاطب کرتے ہوئے اخلاقیات پر مبنی ایک بھاشن دیا تھا جس میں سب سے زیادہ تاکید ہم جنس پرستی سے متعلق تھی انہوں نے کہا تھا کہ سویلین اس لت میں پڑنا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی مگر بھارتی فوج میں اس کی اجازت نہیں دی جائے گی

اسی طرح جنرل بپن راوت نے سپاہیوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق گائیڈ لائن دیتے ہوئے یہ عجیب و غریب نصیحت بھی کی کہ کترینہ،پریانکا یا کرینہ جیسی لڑکیوں سے ہرگز دوستی نہ کریں

بھارتی آرمی چیف کے کہنے کا مقصد دراصل یہ تھا کہ لڑکوں نے فلمی ستاروں کے نام سے جعلی اکائونٹ بنائے ہوتے ہیں اس لیئے وہ ان سے دھوکہ نہ کھائیں اور فلم انڈسٹری کے نامور ستاروں کی طرف سے فرینڈ ریکویسٹ آئے تو ہرگز قبول نہ کریں

بھارتی آرمی چیف نے اپنے فوجیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ جعلسازوں سے ہوہشیار رہیں ،فلمی اسٹارز کسی بھی ٹام، ڈک اور ہیری سے دوستی کرنے کے خواہش مند نہیں ہوتے اس لیئے ایسے نام سے چل رہے اکائونٹس کے جھانسے میں نہ آئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*