تازہ ترین
outline

پی ایس ایل میں سٹے بازوں کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی

متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر سٹے بازوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا ایک اور وار ناکام بنا دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ نے پی ایس ایل کو کرپشن سے بچانے کے لئے جاسوسی کا جو نیٹ ورک بچھایا ہے اس نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ تین دن قبل دبئی کے ہوٹل میں تمام 6 فرنچائز کو ایک اور ہنگامی بریفنگ دی گئی جس میں انہیں پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک سٹے باز کی مشکوک سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

سٹے باز پاکستان سپر لیگ کو اپنے گھناؤنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

پی سی بی نے اپنے سیکیورٹی افسران کی مدد سے ٹیموں کو خبردار کیا کہ پشاور سے تعلق رکھنے والا ایک سٹے باز دبئی میں ہے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو اس کی تصویر بھی دکھائی گئی۔

ٹیموں کو کہا گیا ہے کہ اگر یہ شخص کسی کھلاڑی سے رابطہ کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو دی جائے۔

ٹیموں کو بتایا گیا ہے کہ مشکوک شخص کے بارے میں اطلاع آئی سی سی کے جاسوسی والے نیٹ ورک نے دی ہے تاہم کھلاڑیوں اور آفیشلز کو اس شخص سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پی سی بی کو یہ اطلاع ملی تھی کہ پشاور کا یہ مشہور سٹے باز پی ایس ایل میچوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے لئے دبئی میں ہے۔

پی سی بی افسران نے مذکورہ شخص کی تصویر ٹیموں کو دینےسے گریزاں ہیں کیونکہ آئی سی سی نے اسے شیئر کرنے سے منع کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق کہ کئی سٹے بازوں میں پی سی بی کے مخبر بھی موجود ہیں جو پاکستان کرکٹ بورڈ کو اطلاعات فراہم کرتے ہیں۔

قبل ازیں دبئی میں پی ایس ایل کے پہلے ہفتے کے دوران انٹرنیشنل سٹے بازوں کے نیٹ ورک کی ایک سازش ناکام ہوگئی تھی جب عمر نامی بنگلہ دیشی سٹے باز کی تصویر بھی کھلاڑیوں کو دکھائی دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*