تازہ ترین
outline
plane b

کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر بنگلا دیش کا مسافر جہاز گرکر تباہ، 50 افراد ہلاک

نیپال کے کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر مسافر جہاز حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 50 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بنگلہ دیش کی ایئرلائن یو ایس بنگلا کا جہاز لینڈنگ کے دوران تری بھوون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا۔

plane bb

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فلائٹ نمبر بی ایس 11 میں عملے سمیت 71 افراد سوار تھے جن میں سے 50 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا اور 17 افراد کو جہاز کے ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

نیپالی صحافیوں کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں جہاز سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*