تازہ ترین
outline

میجر جنرل فیض حمید سمیت چار میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

افواج پاکستان کے چار میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے جبکہ ترقی پانے والوں میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کائونٹر انٹیلی جنس میجر جنرل فیض حمید بھی شامل ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل فیض حمید، میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، میجر جنرل اظہر عباس اور میجر جنرل نعمان محمود شامل ہیں۔

واضح رہے کہ میجر جنرل فیض حمید جو آئی ایس آئی کے ڈی جی سی آئی ہیں ان کا ملکی معاملات میں اہم کردار رہا ہے وہ نہ صرف فیض آباد دھرنے کے معاہدے میں ضمانتی تھے بلکہ لاہور میں بھی تحریک لبیک کے دھرنے کے دوران انہوں نے ہی مظاہرین سے معاملات سے معاملات طے کیئے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*