تازہ ترین
outline

اربوں کی جائیداد کا مالک بالی ووڈ کا شہنشاہ کروڑوں کا مقروض کیسے؟

بھارت کے امیر ترین خاندانوں میں شمار کیے جانے والے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ جیا بچن کروڑوں کے قرضدار نکلے۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتا بچن کی اہلیہ اداکارہ جیا بچن بہترین سیاست می بھی کافی متحرک رہتی ہیں، وہ کئی برسوں سے سماج وادی پارٹی سے منسلک ہیں۔

جیا بچن نے ریاست اتر پردیش سے راجیہ سبھا (ریاستی اسمبلی) کی امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور ساتھ ہی اپنے اور شوہر امیتابھ بچن کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کروائیں۔

Image result for jaya  bachchan politics

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امیتابھ اور جیا بچن کے اثاثوں میں گزشتہ 6 برس کے دوران دگنا اضافہ ہوا، 2012 میں ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 500 کروڑ تھی جبکہ اب ان کے اثاثے 1000 کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔

جیا بچن کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق اس جوڑے کے پاس موجود طلائی زیورات کی قیمت مجموعی طور پر 62 کروڑ ہے جس میں امیتابھ بچین کے پاس موجود سونے کی چیزوں کی قیمت 36 کروڑ اورجیابچن کے پاس موجود زیورات کی قیمت 26 کروڑ روپے ہے۔

بچن خاندان کے گھر میں 12 مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں جن کی قیمت 13 کروڑ روپے ہے۔

امیتابھ بچن کو قیمتی گھڑیاں پہننے کا شوق ہے جس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ دونوں کے پاس موجود گھڑیوں کی قیمت 3 کروڑ 4 لاکھ روپے ہے جب کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ کی عادت بالکل شہنشاہوں والی ہے کیونکہ امیتابھ کے پاس موجود پین کی قیمت 9 لاکھ روپے ہے۔

Image result for amitabh bachchan house

اس کے علاوہ دونوں کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔ امیتابھ اور جیابچن کے نام پر ممبئی، دہلی، نوئیڈا، بھوپال، پونے، احمد آباد اور گاندھی نگر کے علاوہ فرانس میں بھی جائیداد موجود ہے جس کی قیمت کروڑوں میں ہے۔

Image result for what is the net worth of amitabh and Jaya bachchan assets?

ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق امیتابھ بچن اور جیا بچن کے بھارت اور بیرون ملک 19 بینک اکاؤنٹس ہیں اور انہوں نے بینکوں سے تقریباً 100 کروڑ کا قرض (لون) لے رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*