تازہ ترین
outline
obama with mishal

براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما نے نیا روزگار ڈھونڈ لیا

سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما نے نیا روزگار ڈھونڈ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما معروف ’نیٹ فلیکس‘ کے شوز کو تیار کریں گے۔

—فوٹو: رولنگسٹن ڈاٹ کام

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق اوباما اور ان کی اہلیہ نیٹ فلیکس کے لیے ٹاک شوز اور ریئلٹی شوز تیار کریں گے۔

اے پی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے بتایا کہ جلد ہی سابق امریکی صدر اپنی اہلیہ سمیت نیٹ فلیکس کے لیے شوز پروڈیوس کرتے نظر آئیں گے۔

Image result for Barack and Michelle Obama

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اوباما اور مشعل نیٹ فلیکس کے لیے کس طرح کے شوز پروڈیوس کریں گے، تاہم امکان ہے کہ وہ ہائی پروفائل سیاسی شوز کو تیار کریں گے۔

نیٹ فلیکس نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی اس معاملے پر کوئی بات کرنے کی رضامندی ظاہر کی۔

Image result for Barack and Michelle Obama leaving white house

تاہم اوباما کے سینیئر ایڈوائزر ایرک شیلٹر کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ ہمیشہ کہانی سنانے کی طاقت اور اس کے ذریعے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے عمل کو بہتر سمجھتے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ براک اوباما اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر سیاسی ٹاک شو یا ریئلٹی شو تیار کریں گے، جس میں عالمی سیاسی تعلقات پر بحث کرنے سمیت اثر و رسوخ رکھنے والے رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ براک اوباما اپنے اس نئے قدم سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا دیگر قدامت پسندوں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے فوری طور پر گریز کریں گے۔

اگرچہ رواں برس مشعل اوباما کی یاداداشتوں پر مبنی کتاب بھی شائع ہوگی، تاہم امریکا میں وسط مدتی انتخابات اور کتاب کی اشاعت سے قبل ہی دونوں میاں بیوی نے یہ نیا کام ڈھونڈ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*