تازہ ترین
outline

ترکی نے جمال خشوگی کے قتل کی آڈیو ٹیپ امریکہ سمیت کئی ممالک کو فراہم کر دی

ترکی نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی وہ آڈیو ٹیپ امریکہ سمیت کئی ممالک کے حوالے کر دی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ یہ سعودی قونصل خانے میں صحافی کے قتل کا سب سے اہم ثبوت ہے

یہ ویڈیو امریکہ اور سعودی عرب کے حوالے کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوعان نے اپنے اس موقف کی ایک بار پھر دہرایا ہے کہ سعودی عرب کو معلوم ہے کہ جمال خشوگی کو کس نے قتل کیا

سعودی صحافی جمال خشوگی کو دو اکتوبر کو سعودی قونصل خانے میں قتل کرکے لالش غائب کر دی گئی تھی ،سعودی عرب نے کئی دنوں کے بعد عالمی دبائو کے تحت اس قتل کا اعتراف تو کیا تاہم یہ دعویٰ کیا کہ اس واردات کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کوئی تعلق نہیں

ترکی نے عوامی طور پر سعودی عرب کو براہ راست مورد الزام نہیں ٹھہرایا لیکن دوسری جانب ایک حکومتی اہلکار نے کہا کہ یہ منصوبہ اعلیٰ سعودی قیادت کی اجازت اور حکم کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

سعودی عرب نے مسلسل تردید کی ہے کہ شاہی خاندان اور بالخصوص ولی عہد محمد بن سلمان اس واقعے میں کسی طرح بھی ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*