outline

مہنگائی سے پریشان عوام کو حکومت کا ایک اور تحفہ،ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ

مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کرتے ہوئے حکومت نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے

قیمتوں میں اضافے کا اعلان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا جو ادویات کی رجسٹریشن اور قیمتوں کے تعین سے متعلق بااختیار وفاقی ادارہ ہے

ڈریپ حکام کے مطابق دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس کے لیے کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی

اب ڈریپ نے ان فارما کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کے نرخوں میں اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مختلف ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ دوا کی پیکنگ پر تحریر کرنا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*