تازہ ترین
outline

کرن جیت کور سنی لیون کیسے بنی؟

بالی ووڈ کی آئٹم گرل اور بولڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے مداحوں کو اپنی زندگی کے خفیہ گوشوں سے آگاہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

سنی لیون اپنی اداکاری اور سیلفیوں کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ جبکہ کچھ عرصے پہلے انہوں نے ایک یتیم بچی کو گود لیا تھا جس کے بعد مداحوں کے دلوں میں ان کی عزت میں اضافہ ہوگیا تھا اور گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری سنائی، جن کی پیدائش سروگیسی کے عمل سے ہوئی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنی لیون نے اپنی تصویر کیساتھ ایک ٹویٹ میں کہا کہ ‘میں کینیڈا سے کیوں منتقل ہوئی ؟، سنی نام کا انتخاب کیوں کیا اور میری زندگی کیسی تھی، میری بائیو گرافی میں مداح یہ سب کچھ جان سکیں گے۔

sunny 2

زی فائیو ویب سیریز کے آفیشل پیچ کی جانب سے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ اب سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اداکارہ ہوں گی کیوں کہ اُن کی زندگی پر مبنی فلم ’کرن جیت ‘ بہت جلد آرہی ہے۔

sunny 3
واضح رہے کہ کینیڈا میں پیدا ہونے والی 36 سالہ سنی لیوں کا اصل نام ’کرنجیت کور وہرا‘ ہے جوکہ اب تک جسم ٹو ،راگنی ایم ایم ایس اور ایک پہیلی لیلا جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*