تازہ ترین
outline
dna-saves-dog-6-exlarge-169

کتے کو سزائے موت دے دی گئی، جرم کیا تھا؟

آپ ہمیشہ یہی سنتے اور پڑھتے آئے ہوں گے کہ سزائے موت صرف انسانوں کو دی جاتی ہے۔ لیکن امریکی ریاست ورجینیا میں ایک پالتو کتے کو بھی موت کی سزا دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ورجینیا کی لی کاؤنٹی کے ایک گھر میں پالتو کتا گھر میں آئے نئے مہمان پر ٹوٹ پڑا، تین سال کے کتے نے 8 دن کی نوزائیدہ بچی پر حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔

Image result for dog sentenced to death for killing baby in USA

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سمینیری کمیونٹی میں واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں بیڈ روم میں سوئی ہوئی بچی پر کتے نے حملہ کردیا،

بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخموں کے باعث وہ جانبرنہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔

لی کاؤنٹی شیرف کے مطابق قاتل کتے کو کچھ دیر بعد موت کی نیند سلادیا گیا جب کہ پولیس حملے کی وجوہات جاننے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*