outline
sridevi-boni

بونی کپور سری دیوی کو یاد کرکے بچوں کی طرح رونے لگے

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سری دیوی کی آخری رسومات میں بیرون ملک ہونے کے باعث شرکت نہیں کرسکے تھے لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے قریبی دوست اور آنجہانی اداکارہ کے شوہر بونی کپور سے فون پر تعزیت کی ہے۔

عامر خان سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے بونی کپور سری دیوی کو یاد کرکے بچوں کی طرح رونے لگے۔

آنجہانی اداکارہ سری دیوی 24 فروری کو دبئی کے ہوٹل میں باتھ ٹپ میں ڈوب کر انتقال کرگئی تھیں، ان کی آخری رسومات 28 فروری کو ممبئی میں ادا کی گئیں جس میں عوام کے ساتھ ساتھ شوبز کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

بھارتی میڈیا نے فلمی ٹریڈ اینالسٹ کومل نہتا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے بونی کپور اپنی اہلیہ سری دیوی کو یاد کرکے بچوں کی طرح روتے رہے۔

عامر خان نے اپنے دوست کی اہلیہ کے ساتھ پیش آنے والے ایسے ہی حادثے کے بارے میں بونی کپور کو بتایا تو انہوں نے سری دیوی کو یاد کرکے رونا شروع کردیا۔

عامر خان نے بتایا کہ ’’جب میں جب اپنے دوست کی اہلیہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بونی کپور کو سنا رہا تھا تو وہ بچوں کی طرح رونے لگے جس پر انہیں دلاسہ دینا میرے لیے مشکل ہوگیا تھا‘‘۔

سری دیوی کی ’راکھ‘ بہانے کی رسم ہریدوار کے گنگا کنارے ادا کی گئی، بونی کپور ااپنی بیوی کی راکھ بہاتے ہوئے بھی اداس تھے اور ایک موقع پر وہ بچوں کی طرح روتے ہوئے بھی نظر آئے تو انیل کپور نے انہیں دلاسا دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*