outline

ہمارے دل لاپتہ افراد کے اہلخانہ کیساتھ دھڑکتے ہیں،دکھ درد میں میں شریک ہیں،میجر جنرل آصف غفور

افواج پاکستان کے محکمہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر ہینڈل سے لاپتہ افراد کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دل لاپتہ افراد کے اہلخانہ کیساتھ دھڑکتے ہیں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ذاتی اکائونٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ان خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوششوں میں ان کے ساتھ ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں فوجی جوانوں نے اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کیں، وہ کسی کو نقصان نہیں پہنچاسکتے۔

ساتھ ہی انہوں نے تاکید بھی کی کہ کسی کو بھی کسی بھی طرح اس معاملے کو خراب نہ کرنے دیا جائے۔

ان کی اس ٹویٹ پر بیشتر لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے اور سوال اُٹھایا ہے کہ افواج پاکستان کی جانب سے بھی محض ہمدردی کا اظہار کرنے کا کیا مطلب ہے ،اگر آن لاپتہ افراد کا دکھ سمجھ سکتے ہیں تو پھر انہیں رہا کرنا چاہئے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*