تازہ ترین
outline

ایتھوپیا کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار، 157 مسافر ہلاک ہو گئے

ایتھوپیا کا مسافر طیارہ ادیس ابابا سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا ہے اور طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار عملے اور مسافروں سمیت 157 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایتھوپین ائیر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 طیارے میں 149 مسافر اور عملے کے 8 ارکان موجود تھے اور حادثے میں کسی بھی مسافر کے زندہ بچنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد کے دفتر سے ٹوئٹر پر اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ‘ایتھوپیا کے عوام اور حکومت کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس، ایتھوپین ایئر لائنز کے بوئنگ 737 طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے واقعے پر اس میں سوار افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں’۔

طیارہ حادثے کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ ادیس ابابا سے نیروبی جانے والی پرواز ای ٹی 302 سے اڑان بھرنے کے 6 منٹ بعد ہی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

ایتھوپین حکام کے مطابق یہ المناک حادثہ صبح 8 بجکر 44 منٹ پر پیش آیا

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*