تازہ ترین
outline
islamabad united

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کو 26رنز سے شکست

پی ایس ایل تھری کے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد نے پشاور زلمی کو26رنز سے ہرا کر عبرتناک شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ کے اکیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 183 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے آغاز تو اچھا کیا مگر بہت جلد ہی پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن تاش کے پتوں کی طرح بکھرنے لگی اور کھلاڑی ایک ایک کرکے آئوٹ ہونے لگے
پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آنڈرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 22 کے انفرادی اسکور پر کامران سمیت پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز آنڈرے فیلچر تھے جو سمیت پٹیل کی گیند پر فہیم اشرف کو کیچ دے بیٹھے۔ اگلی ہی گیند پر پٹیل نے ڈوئن اسمتھ کو بھی آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔

خوش دل شاہ اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین تھے جو شاداب خان کی گیند پر حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پی ایس ایل تھری میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ظفر گوہر نے بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور زلمی کے بلے بازوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔

ظفر نے کپتان ڈیرن سیمی اور لائم ڈوسن کو کلین بولڈ کیا جبکہ محمد حفیظ کو ایل بی ڈبلیو کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل جے پی ڈومنی اور آصف علی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا جو کہ اسلام آباد کا پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

جے پی ڈومنی نے چار چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ آصف علی دو چوکوں اور چار چھکوں کے ساتھ 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دونوں کے درمیان 71 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی جس نے اسلام آباد کے 182 رنز کے اسکور میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اسلام آباد کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز لیوک رونکی تھے جو 27 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز حسین طلعت تھے جو وہاب ریاض کی شاندار گیند پر بولڈ ہوگئے۔ شاداب خان رن آؤٹ ہوئے۔

جے پی ڈومنی کے ساتھ 71 رنز کی شاندار شراکت کے بعد آصف علی 45 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

فہیم اشرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے تاہم جے پی ڈومنی اختتام تک کریز پر موجود رہے اور اپنی ٹیم کا بڑے ہدف تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔

پشاور کی جانب سے وہاب ریاض نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان ڈیرن سمی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان کی جگہ ظفر گوہر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں 6،6 میچز کھیل چکی ہیں جس میں سے مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 جبکہ ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی کو 3 میچز میں کامیابی حاصل ہو سکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*