تازہ ترین
outline

بیورکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ:چیف سیکریٹری،آئی جی خیبرپختونخوا کا تبادلہ،،پنجاب میں دو سیکرٹری تبدیل

وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل ہی بیورکریسی کا مضبوط کرنے کا وعدہ کیا مگر اگلے روز ہی سیاسی بنیادوں پر بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا اور پنجاب میں تو یہ کھیل انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے

پنجاب میں سرکاری تعطیل کے باوجود دو محکموں کے سیکرٹری تین دن میں دوسری مرتبہ تبدیل کیئے گئے ہیں- نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری اسکولز ظفر اقبال جنہیں دو دن پہلے ہی تعینات کیا گیا تھا انہیں تبدیل کرکے کمشنر سرگودھا لگا دیا گیا ہے جبکہ کیپٹن (ر)محمود احمد کو سیکرٹری اسکولز پنجاب تعینات کردیا گیا ہے

دوسری طرف مومن آغا کو سیکرٹری اطلاعات و کلچر لگا دیا گیا ہے جبکہ کمشنر سرگودھا محمود حسن کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ممبر بنا دیا گیا ہے

دوسری طرف خیبر پختونخوا میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے -قبائلی علاقوں میں پولیس کے متوازی لیویز نظام سے متعلق اختلافات پر چیف سیکرٹری نوید کامران بلوچ اور آئی جی صلاح الدین محسود کی چھٹی کروا دی گئی ہے

بتایا گیا ہے کہ آئی جی اور چیف سیکریٹری دونوں خیبر پختونخوا کی طرز پر انضمام شدہ علاقوں میں پولیس نظام نافذ کرنے کے حامی تھے اور انہوں نے قبائلی علاقوں میں پولیس کے متوازی لیویز نظام کو مسترد کر دیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*