outline

بھارتی کامیڈین کپل شرما پھر میدان میں ،اس بار شو کی میزبانی کا معاوضہ کیا ہے ؟

بھارت کے مایہ ناز کامیڈین کپل شرما جنہوں نے مختصر مدت میں لاکھوں مداح بنائے ،دوسرے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر اپنا شو شروع کر رہے ہیں اور اس بار ان کے شو کے پروڈیوسر ہیں سلمان خان جنہوں نے بگ باس سیزن 12 میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے

کپل شرما کے شو سے متعلق جہاں یہ چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ کیا اس بار یہ کوشش کامیاب ہو سکے گی وہاں یہ باتیں بھی پھر سے شروع ہو گئی ہیں کہ کپل شرما کے معاوضے میں کتنی کٹوتی کی گئی ہے

کپل شرما جو دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگے تھے ان کی ساتھی کامیڈین سنیل گروور کیساتھ لڑائی ہوئی تو آسمان نے انہیں زمین پر دے مارا -شو بند ہو گیا تو ڈپریشن کے باعث بیمار رہنے لگے -میڈیا کے مطابق الکحل کی لت اور غیر پیشہ ورانہ رویے نے ان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کیا-

کپل کو خرابی صحت کی بنا پر شو سے رخصت لینا پڑی ،وقفے کے بعد شو دوبارہ شروع کیا تو کامیابی نہ ملی اور ایک مرتبہ پھر چھٹی پر جانا پڑا-

اس دوران دسمبر میں انہوں نے جالندھر میں گنی چترا سے شادی کرکے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا اور اب ایک مرتبہ پھر اپنے کیرئر کا آغاز کرنے لگے ہیں

اس شو کی ابتدائی ریکارڈنگ میں سلیم خان نے اپنے دونوں بیٹوں سلمان خان اور سہیل خان کیساتھ شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھر میں ایک شخص آتا تھا جسے مجھ سے بھی زیادہ عزت ملتی تھی جب میں نے وجہ معلوم کی تو پتہ چلا کہ وہ امتحان میں سلمان خان اور سہیل خان کو پیپر لیک کروا کے دیتا ہے اس پر سہیل خان نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ آج سب پول کھل رہے ہیں

اب بھی بعض لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ کپل شرما کی تنخوا کیا ہے ؟کیا اس میں کوئی کٹوتی کی گئی ہے ؟بھارتی میڈیا میں اس طرح کی خبریں آئی تھیں کہ پہلے کپل شرما کو فی قسط 60 سے 70 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ دیا جارہا تھا تو جو کٹوتی کے بعد 20 لاکھ فی قسط ہوگیا ہے

مگر کپل کی ٹیم میں شامل رشنا ابھیشیک نے بتایا کہ سلمان خان بہت سخی پروڈیوسر ہیں اور وہ کسی قسم کی کٹوتی کی منصوبہ بندی نہیں کررہے ‘ معاوضے میں کٹوتی کی افواہیں غلط ہیں، ہمیں طے شدہ معاوضہ دیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*