تازہ ترین
outline

کپتان کے کھلاڑی الجھ پڑے،شیخ رشید کی فواد پر تنقید،باخوشی وزارت چھوڑنے کو تیار ہوں،وزیر اطلاعات

حکومت میں آنے کے بعد کپتان کی ٹیم میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر لندن میں پکنک منانے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نے انہیں وزیر اطلاعات بننے کی پیشکش کی

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل وزیراعظم عمران خان کے ساتھ 4 میٹنگز ہوئیں، وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آجائیں۔

فواد چوہدری سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ لندن میں 8 روز سے پکنک پر ہیں، میں نے ان سے کہا ہے کہ لندن سے واپس آ جائیں۔

وزیراعظم کی جانب سے وزارت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ ’میں کہوں گا لویو تھینک یو ویری مچ‘۔

دوسری جانب برطانیہ کے دورے پر موجود وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شیخ رشید کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں بطور ممبر قومی اسمبلی پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا لیکن یہ فیصلہ وزیراعظم کریں گے کہ اس وزارت کے لیے کون زیادہ موزوں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وزیر ہوں ایڈورٹائزنگ لابی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔

دریں اثنا وزیراعظم کے قریبی حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید کا دعوی درست نہیں ،ان کی وزیراعظم سے چار تو کیا ایک بھی ملاقات نہیں ہوئی اور وزیراعظم تمام وزرا کی کارکردگی سے مطمئن ہیں البتہ پیر کو ہونے والے اجلاس میں بعض وزرا کے قلمدان تبدیل ہو سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*