تازہ ترین
outline

نیب کی تحویل میں موجود مریم نواز کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز جو نیب کی تحویل میں ہیں انہیں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے

مریم نواز کو گزشتہ روز تب گرفتار کیا گیا تھا جب وہ کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کر رہی تھیں نیب اعلامیئے کے مطابق مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا گیا

نیب نے اپنے اعلامیے میں مریم نواز اور یوسف عباس کو بھی چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم نواز 31 جولائی کے سوالنامے کے تسلی بخش جواب نہیں دے سکی تھیں، جس پر انہیں آج یعنی 8 اگست کو نیب نے طلب کر رکھا تھا۔

نیب کی جانب مریم نواز کو دیئے گئے سوالنامے میں سرمایہ کاری اور اراضی سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے ہیں۔

سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز کی تفصیلات فراہم کریں، مل کب لگائی گئی، سرمایہ کاری کہاں سے آئی اور شیئر ہولڈرز کون ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*