تازہ ترین
outline

انتخابات کے روز نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے،فارم45 پر کرکے نتیجہ تھما دیا،پریذائیڈنگ افسروں کا بیان

انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے الزامات تو بہت سی سیاسی جماعتوں کی طرف سے لگائے جا رہے ہیں مگر الیکشن کمیشن کو ایک ایسی شکایت بھی موصول ہوئی ہے جس کے مطابق دو پریزائڈنگ افسروں نے دعویٰ کیا ہے کہ نامعلوم افراد انہیں اغوا کرکے لے گئے اور شام کو فارم 45 پر کرکے نتیجہ تھما دیا
یہ معاملہ تب سامنے آشکار ہوا جب بلوچستان کے حلقہ پی بی 41 سے ہارنے والے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) امیدوار میر مجیب الرحمٰن محمد حسانی نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی کہ ان کے حلقے میں دو پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج شامل نہیں کیئے گئے

الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریٹرننگ افسر سے وضاحت طلب کی تو اس نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز نمبر 44 اور 45 کے نتائج اس لیئے شامل نہیں کیئے گئے کہ وہاں تعینات پریزائیڈنگ افسروں نے نے کہا کہ یہ نتیجہ ہم نے نہیں بنایا، دونوں افسران نے کہا ان پولنگ اسٹیشنز پر کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا اور انہیں اغوا کرکے زبردستی نتیجہ بنوایا گیا۔’

الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ ‘ان افسران کو کس نے اغوا کیا تھا؟’

حلقے سے کامیاب ہونے والے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے امیدوار کے وکیل کامران مرتضی نے کہا کہ ‘پریزائڈنگ افسران کے مطابق ان کو سیکیورٹی فورسز نے اغوا کیا جبکہ اسی علاقے سے این اے 270 کے ایک پریزائڈنگ افسر نے نتائج شامل کر کے فارم 45 تیار کیا۔’

اس موقع پر پی بی 41 کے پولنگ اسٹیشن 44 کے پریذائڈنگ افسر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

پریزائڈنگ افسر نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ‘کئی نقاب پوش آئے اور مجھے اٹھا کر لے گئے اور کئی گھنٹے بعد فارم 45 میرے ہاتھ میں تھما دیا گیا، ان وجوہات کی بنا پر دو پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ شامل نہیں کیا۔’

الیکشن کمیشن نے این اے 270 کے ریٹرنگ افسر اور کامیاب امیدوار کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*