outline

پانامہ کی زد میں آنے والے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان مستعفی ہوگئے

لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان جن کا نام پانامہ پیپرز میں آنے کے بعد ان کے خلاف آفشور کمپنیوں سے متعلق جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا ،انہوں نے اپنے منصب سے استعفیٰ دیدیا ہے

ٹی وی چینلز کے مطابق جسٹس فرخ عرفان نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوادیا ہے اور اس حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے

جسٹس فرخ عرفان 20 فروری 2010 کو لاہور ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے اور ان کی مدت ملازمت 22 جون 2020 کو مکمل ہونا تھی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان کا نام بھی پاناما لیکس میں آف شور کمپنیاں بنانے والوں کی فہرست میں سامنے آیا جس کے بعد ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*