outline

مولانا فضل الرحمان کی نوازشریف سے ملاقات،آصف زرداری سے ملنے کا اعلان

سیاسی رابطوں میں تیزی آرہی ہے اور اس سلسلے کی سب سے اہم پیشرفت یہ ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نوازشریف سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات کے بعد برملا کہا ہے کہ اب وہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملنےکا ارادہ رکھتے ہہیں

مولانا فضل الرحمان جو اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف تحریک چلا نے کے لیئے متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ان کی نوازشریف سے ملاقات کا مقصد بظاہر تو ان کی صحت دریافت کرنا تھا مگر اس ملاقات میں سیاسی امور بھی زیر بحث آئے

سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سنگین صورت اختیار کرچکی ہے، اس حوالے سے میاں صاحب سے بات ہوئی اور آج کی ملاقات اسی ایجنڈے پر محیط رہی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ معیشت نااہل حکمرانوں کے ہاتھ میں ہو تو اندازہ کیا جا سکتا ہے کیا حال ہوگا، نواز شریف اور میں نے موجودہ ملکی حالات پر تشویش محسوس کی، مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو نجات دلانے کیلئے بات ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں آصف علی زرداری صاحب سے بھی ملاقات کروں گا، جمعیت علماء اسلام نے ملین مارچ کی تیاری کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*