outline

ہفتے دس دن میں نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے،وفاقی وزیر کا دعویٰ

تحریک انصاف حکومت کے ایک وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ کرکے ہلچل مچادی ہے کہ آئندہ ایک ہفتے یا زیادہ سے زیادہ دس دن کے دوران نوکریوں کی برسات ہونے والی ہے اور صورتحال اس نہج پر پہنچ جائے گی کہ کہ اب ملک میں نوکریاں زیادہ ہو جائیں گی اور بندے کم پڑ جائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے شو “کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے آبی وسائل کے وفاقی وزیر فیصل واڈا نے دعویٰ کیا کہ چند ہفتوں میں اسٹاک مارکیٹ، پراپرٹی سیکٹر اور صنعتی شعبہ سب اچھے ہونے والے ہیں، حالات اتنے اچھے ہو جائیں گے کہ پان والے اور ٹھیلے والے بھی آکر کہیں گے کہ آؤ ہم سے ٹیکس لے لو۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسا نہ ہو سکا تو میری تکہ بوٹی کردی جائے۔

اس دوران حامد میر نے سوال کیا کہ رزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان توکنگال ہو چکا جس پر فیصل واوڈا بولے کہ وہ منتخب رکن اسمبلی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*