تازہ ترین
outline

بلاول نے نوازشریف سے جیل میں ملاقات کی درخواست دیدی

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف جن کی علالت اور موزوں علاج کی سہولت فراہم نہ کیئے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان سے جیل میں ملاقات کرنے کے لیئے پنجاب حکومت کو باقاعدہ درخواست دیدی ہے

ٹی وی چینلز کےمطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کی درخواست پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے صوبائی محکمہ داخلہ کو جمع کرائی ہے جس میں محکمہ داخلہ سے ملاقات کی اجازت طلب کی گئی ہے

ہفتہ کے روز جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور میں ہیں اور آج ہی میاں نوازشریف سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کرنا چاہتے ہیں

محکمہ داخلہ کو دی گئی درخواست کے مندرجات کے مطابق ملاقات کی اجازت ملنے کی صورت میں پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی بلاول کے ہمراہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد میاں نوازشریف ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور ان کے صحت سے متعلق اچھی خبریں نہیں آرہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*