تازہ ترین
outline

ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز میں شرکت کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ سری لنکا روانہ 

ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز میں شرکت کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ سری لنکا روانہ ہوگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ون ڈے اورٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں شرکت کیلئے قومی وومن کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ لاہور سے سری لنکا کیلئے روانہ ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 20 مارچ کو ڈیمبولا میں کھیلا جائے گا
پندرہ رکنی قومی وومن کرکٹ ٹیم کپتان بسمہ معروف کی قیادت میں رات گئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے ائر پورٹ گئی جہاں سے وہ سری لنکا روانہ ہوگئی۔قومی ویمن ٹیم سری لنکا کے خلاف 20 سے 31 مارچ تک تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 20 مارچ ڈیمبولا میں کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*