تازہ ترین
outline

فواد چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل فرید ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل حسین فرید کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کردیا گیا ہے

اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 18 افراد کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور کے 18 لاء افسران کو فارغ کرکے 16 نئے لاء افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری فیصل حسین فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*