تازہ ترین
outline
mehmood khan cm kpk

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ نے بطور وزیر کھیل کیسے سرکاری فنڈزذاتی اکائونٹ میں منتقل کیئے؟ِ

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوات سے صوبائی اسمبلی کے رکن محمود خان کو ایک صاف ستھرے وزیراعلیٰ کے طور پر پیش کیا ہے لیکن ان کے بارے میں بہت دلچسپ انکشاف ہوا ہے ۔

تحریک انصاف کے سابقہ دورِ حکومت میں محمود خان صوبائی وزیر کھیل تھے جبکہ ثقافت ،سیاحت اور عجائب گھر کے قلمدان بھی ان کے پاس تھے

محمود خان نے صوبائی وزیر کھیل کی حیثیت سے مبلغ اٹھارہ لاکھ روپے کی رقم سرکاری بنک اکائونٹ سے اپنے ذاتی بنک اکائونٹ میں منتقل کر لی اور جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس قاعدے اور قانون کے تحت یہ رقم اپنے ذاتی اکائونٹ میں منتقل کر سکتے ہیں تو انہو ں نے رقم منتقل ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کرنے کے لیئے نکلوائی گئی

news

انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر کھیل محمود خان  نے خیبر پختونخوا اسپورٹس بورڈ سے اپنے نام پر دس اور آٹھ لاکھ روپے کے چیک بنوائے اور انہیں اپنے ذاتی اکائونٹ میں جمع کروایا – یہ چیک جمع ہونے کے چند روز بعد ہی رقم ان کے ذآتی اکائونٹ سے نکلوا لی گئی

صوبائی وزیر کھیل کی حیثیت سے انہوں نے اس رقم کو ذاتی اکائونٹ میں منتقل کروانے کا یہ جواز پیش کیا کہ انہوں نے صوبہ بھر میں تقریبات کے دوران یہ رقم کھلاڑیوں میں نقد انعام کی صورت میں تقسیم کی

قواعد و ضوابط کے مطابق نہ تو کسی کو نقد انعام کیش کی شکل میں دیا جا سکتا ہے اور نہ ہی سرکاری اکائونٹ سے رقم ذاتی اکائونٹ میں منتقل ہو سکتی ہے لیکن کسی ادارے نے اس معاملے پر نوٹس لینے کی زحمت نہ کی

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*