تازہ ترین
outline
mili musllim league

کالعدم جماعت الدعوہ کا نیا چہرہ ،ملی مسلم لیگ کے نام سے سیاسی جماعت بنا لی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کالعدم جماعت الدعوہ نے ملی مسلم لیگ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا کر آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے-
پیر کو اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کو حقیقی اسلامی اور فلاحی ملک بنانے کے لیے ملی مسلم لیگ بنائی گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ الیکشن کمشن میں نئی سیاسی جماعت کے اندراج کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ، امریکہ اور انڈیا جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں جبکہ تنظیم کے سربراہ حافظ سعید ان دنوں نطر بند ہیں۔
ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا کہ جماعت الدعوۃ 30 سال سے تعلیم خدمت اور دعوت کا کام کررہی ہے وہ اپنا کام اسی طرح جاری رکھے گی اور اب ملی مسلم لیگ اب قومی سطح سے لے کر یونین کونسل تک اپنا نظام بنائے گی۔
انھوں نے واضح کیا کہ جماعت الدعوۃ اور سیاسی تنظیم کا ملی مسلم لیگ کا تنظیمی ڈھانچہ الگ الگ ہے لیکن سیف اللہ خالد نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو محسن قرار دیتے ہوئے کہ کہا کہ نظریہ پاکستان کی بنیاد جماعت الدعوۃ سمیت ہر جماعت سے مدد لیں گے۔
سیاسی تنظیم میں حافظ سعید کےکردار کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’حافظ سعید کو بغیر کسی جرم کے نظر بند کیا گیا ہے اور حافظ سعید کی نظربندی ختم ہو تو ان سے پوچھیں گے کہ وہ کیا کردار ادا کرنا چاہیں گے؟‘
سیاسی جماعت کے صدر نے کہا کہ ملی مسلم لیگ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد بھی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*