تازہ ترین
outline

بھارت کا ایک اور مگ طیارہ تباہ،جہاز پرندہ ٹکرانے سے گرا،وزارت دفاع کا دعویٰ

بھارت کو ایک اور مگ 21 جنگی جہاز تباہ ہو گیا ہے جس کے بارے میں بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ پرندہ ٹکرانے سے حادثاتی طور پر تباہ ہوا

بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے علاقے بکانیر میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ معمول کے مشن پر تھا اور نل ائیر بیس سے اڑان پکڑنے کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق مگ 21 کے پائلٹ گرتے طیارے سے باحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بکانیر کے ایس پی پردیپ موہن شرما نے بتایا کہ مگ 21 طیارہ بکانیر کے شہر سے 12 کلومیٹر دور شوبہسار کی دھانی نامی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں اور کسی جانی نقصان کی اب تک خبر موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے

اس کے علاوہ حادثاتی طور پر بھی 12 فروری کو ایک مگ 27 طیارہ پوکھراں فائرنگ رینج میں گر کر تباہ ہوا تھا-پھر 27 فروری کو ایک اور حادثہ پیش آیا جب ایم آیی 17 ہیلی کاپٹر کشمیر کے علاقے بڈگام میں گر کر تباہ ہوگیا۔ انڈین ائیر فورس کے چھ اہلکار ہلاک ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*