تازہ ترین
outline

تحریک انصاف کی حکومت نے 6 ماہ کے دوران 3200ارب روپے قرض لے لیا

تحریک انصاف بطور اپوزیشن قرضے لینے پر تنقید ضرور کیا کرتی تھی لیکن اقتدار میں آتے ہی پی ٹی آئی نے سابقہ تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور 6 ماہ کے دوران 3200ارب روپے کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا ہے اور یہ کسی سیاسی مخالف کے اعداد و شمار نہیں بلکہ خود حکومت نے انکشاف کیا ہے

اقتصادی امور ڈیژن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا ہے اور اگر ان قرضہ جات کو پاکستانی روپوں میں منتقل کیا جائے تو یہ 32 کھرب روپے بنتے ہیں

اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ حکومت نے جولائی سے دسمبر کے دوران 2.3 ارب ڈالر قرض لیا جس میں چین سے لیا گیا 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا قرض بھی شامل ہے

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت نے کمرشل بینکوں سے 6 ماہ میں 50 کروڑ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جب کہ اسلامی ترقیاتی بینک سے27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض لیا ہے اور یوں قرض لینے کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*