تازہ ترین
outline

معاشی بحران کے باوجود دفاعی بجٹ میں کمی نہیں کی جائے گی،وفاقی کابینہ کا فیصلہ

تحریک انصاف کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ معاشی بحران اور تجارتی خسارے کے باجود دفاعی بجٹ میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی بلکہ آمدن بڑھا کر اس میں اضافہ کرنے کی کوشش کی جائے گی

دفاعی بجٹ سے متعلق یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا اور اس اجلاس کے بعد بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ ملک کا دفاعی بجٹ پہلے ہی خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے، اس لیے اس میں اضافہ کیا جانا چاہیے

دفاعی بجٹ میں کمی کا سوال تب سامنے آیا جب وفاقی وزیر حکومت کی سادگی و کفایت شعاری مہم کے پیشِ نظر موجودہ اخراجات میں 10 فیصد کمی سے متعلق پوچھا گیا

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی بجٹ پہلے ہی بھارت سمیت پورے خطے سے کم ہے لیکن کچھ لوگوں کو دفاعی بجٹ سے تکلیف ہے انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ فوج اور حکومت میں مثالی کوآرڈینیشن ہے

انہوں نے عندیہ ظاہر کیا کہ حکومت اپنی آمدن بڑھا کر دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنے کی کوشش کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*