تازہ ترین
outline

جھیل والا امریکی ڈاکٹر جس نے پاکستان آنے کا وعدہ کیا ،کہاں غائب ہوگیا ؟

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد جب قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایک طویل تقریر کی تو اس میں سمندر پار پاکستانیوں سے بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی

اس تقریر کے جواب میں ایک امریکی ڈاکٹر نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے کہا کہ میں نے پرائم منسٹر کی بات سنی ہے اور اس کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ تمام جائیدا بیچ کر پاکستان واپس آجائوں

اس ڈاکٹر کا نام عمران ملک ہے اور اس نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ یہاں فزیشن اور ریجنل ڈائریکٹر ہے اس کی بیوی بھی یہاں فزیشن ہے ان کا جھیل کے کنارے گھر ہے مگر اب وہ اپنی سب جائیداد بیچ کر پاکستان واپس آ رہے ہیں

اس ڈاکٹر کو پاکستان میں جھیل والا ڈاکٹر کہا جاتا ہے اور گزشتہ چند روز سے انہیں تلاش کرنے کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ پانچ ماہ گذرنے کے باوجود وہ پاکستان واپس نہیں آئے

یہ سلسلہ شروع ہوا رضا رومی کی ایک ٹویٹ سے جب انہوں نے غیر ملکی ترسیلات زر میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے جھیل والے ڈاکٹر صاحب کو یاد کیا اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں ڈھونڈنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا

لوگوں کے سوالات سے تنگ آکر یہ ڈاکٹر صاحب ٹوئٹر اور فیس بک پر اپنے اکائونٹس ڈیلیٹ کر چکے ہیں مگر اب انہیں ان کے دفتر ،رہائش گاہ اور ذاتی ٹیلیفون نمبرز پر رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر وہ کوئی جواب نہیں دے رہے ۔جس پر سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے

سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے تبصرہ کیا ہے کہ جیسا لیڈر ویسا کارکن ،بڑھکیں مارنا اور وقت آنے پر لیٹ جانا ،اس کو ڈھونڈو اور پاکستان لائو –

یاد رہے کہ جب ڈاکٹر عمران ملک نے یہ ویڈیو پوسٹ کی تھی تو پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے بھی اسے شئر کیا گیا تھا

تبصرے “ 1 ”

  1. جھیل والے ڈاکٹر صاحب کے علاوہ کینیڈا کے بزنس مین بھی غائب ہو گئے ہیں جو خان صاحب کو ھیلی کاپٹر گفٹ کرنے والے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*