تازہ ترین
outline

بیٹی کے حجاب کرنے پر قدامت پسندی کا طعنہ ،اے آر رحمان بول پڑے

بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز کمپوزر اے آر رحمان نے بیٹی کے حجاب پر قدامت پسندی کا طعنہ دیئے جانے پر خاموشی توڑ دی ہے اور اپنی بیٹی کے حق انتخاب کا دفاع کیا ہے

معاملہ کچھ یوں ہے کہ بالی وڈ موسیقار اور کمپوزر اے آر رحمان آسکر ایوارڈ جیتنے کے 10 برس مکمل ہونے پر ایک تقریب میں شریک تھے جب ان کی بیٹی خدیجہ کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا

اے آر رحمان کی صاحبزادی خدیجہ نے نقاب کر رکھا تھا اور حجاب کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے والد کے بارے میں گفتگو کی جس پر سوشل میڈیا نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور اے آر رحمان کو قدامت پسندی کے طعنے دیئے گئے

مگر اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پر ہو رہی تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے نہ صرف اپنی بیٹی کیساتھ تصویر شیئر کی بلکہ اس کے حق انتخاب کا دفاع بھی کیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں اے آر حمان کو مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے

سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ حجاب والد نے انہیں زبردستی پہنایا ہے اور تصویر بنواکر اسے آزادی انتخاب کا نام دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*