outline
sohail-warraich

سہیل وڑائچ نے جنگ گروپ جوائن کر لیا ،پہلا کالم صبح ادارتی صفحہ پر شائع ہو گا

لاہور(نیوزڈیسک) معروف صحافی اور اینکر سہیل وڑائچ نے ایک مرتبہ پھر جنگ گروپ جوائن کر لیا ہےاور ان کا پہلا کالم جمعرات 7 ستمبر کی صبح روزنامہ جنگ کے ادارتی صفحہ پر شائع ہو گا-
سہیل وڑائچ جنگ گروپ کے سینئر ایڈیٹر ایڈیٹوریل اور پروگرام “ایک دن جیو کے ساتھ“ کے میزبان تھے مگر انہوں نے اس ادارے کو خیر آباد کہ کر چند ماہ قبل دنیا میڈیا گروپ میں شمولیت اختیار کر لی تھی –
وہاں انتظامیہ سے اختلافات کے پیش نظر انہوں نے گزشتہ ماہ دنیا گروپ سے استفعیٰ تو دیدیا مگر یہ واضح نہیں تھا کہ ان کی اگلی منزل کیا ہو گی-مگر اب انہوں نے ایک مرتبہ پھر جنگ گروپ کو اپنا مسکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کا پہلا کالم تو ادارتی صفحہ پر شائع ہو رہا ہے مگر وہ اپنے پرانا عہدہ اور نئی ذمہ داریاں چند روزبعد سنبھالیں گے-

تبصرے “ 1 ”

  1. سہیل وڑائچ صاحب نے بہت درست فیصلہ کیا ہے. انانیت سے دور رہ کر افادیت اور استفادیت کو ہی
    اختیارکرنا چاہیے.ک

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*