تازہ ترین
outline
gen-qamar-bajwa

جہاد ریاست کا حق ہے اور اس کے پاس ہی رہنا چاہئے ،جنرل قمر باجوہ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو میں ہونے والی یوم شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ جہاد کا اعلان کرنا ریاست کا حق ہے اور یہ ریاست کے پاس ہی رہنا چاہئے-انہوں نے کہا کہ فوج دہشتگردی کو تو ختم کر سکتی ہے مگر انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیئے ضروری ہے کہ پاکستان کا ہر شہری آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہو۔
انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں ہمارے ہاتھے مضبوط نہیں کرسکتیں تو اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ہمیں نہ ٹھہرائیں -ہم سے زیادہ وسائل رکھنے والے ممالک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے-آج دنیا سے کہتاہوں “ورلڈ ڈو مور“
انہوں نے کہا کہ دشمن جان لے ہم کٹ مریں گے مگر اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے –

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*