تازہ ترین
outline

زینب کے قاتل سیریل کلر کو مزید 3 مقدمات میں 12 مرتبہ سزائے موت

قصور کی معصوم بچی زینب انصاری جسے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے سیریل کلر عمران علی کو پہلے ہی موت کی سزا سنائی جا چکی ہے اب انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اسے مزید مزید 3 مقدمات میں 12 مرتبہ سزائے موت سنانے کا اعلان کیا ہے

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 17 فروری کو زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو 4 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف اس نے اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کےجج شیخ سجاد احمد نے مجرم کے خلاف مزید 3 مقدمات کا فیصلہ سنایا جس میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو 12 مرتبہ سزائے موت سنائی گئی ہے۔

مجرم عمران کو 5 سالہ عائشہ، 8 سالہ لائبہ اور 7 سالہ نور فاطمہ سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

عدالت نے مجرم کو 60 لاکھ روپے جرمانہ اور 30 لاکھ روپے دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع قصور سے اغواء کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش گذشتہ ماہ 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

زینب کے قتل کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور قصور میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*