outline

نیب کا اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی رہائشگاہ پر چھاپہ ،حمزہ شہباز کو گرفتار کیئے بغیر واپسی

قومی احتساب بیورو کے لاہور ریجن کی ٹیم نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کی ماڈل ٹائون میں رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تاہم کسی کو گرفتار کیئے بغیر نیب کی ٹیم واپس لوٹ گئی

دستیاب معلومات ے مطابق نیب کی 8 سے 10 رکنی ٹیم نے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھان بین کی اور اس موقع پر حمزہ شہباز سے سوالات کیے گئے جس کے بعد نیب ٹیم روانہ ہوگئی۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم کو ماڈل ٹاؤن میں لیگی کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا رہا جب کہ نیب ٹیم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

نیب کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ ہ مسلم لیگ نون کے رہنما اور میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو حراست میں لینے کیلئے یہ چھاپہ مارا گیا ہے۔

تاہم حمزہ شہباز کے گھر میں موجود ہونے کے باوجود نیب کی ٹیم نے انہیں گرفتارنہ کیا اور پوچھ گچھ کے بعد واپس لوٹ گئی

نیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ پر چھاپے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*