تازہ ترین
outline

ٹوئٹر نے بھی کہہ دیا “خادم رضوی ! تیری پین دی سری“

تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم رضوی جو پاکستان میں “پین دی سری“ کے نام سے مشہور ہیں کیونکہ یہ ان کا تکیہ کلام ہے مگر اب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی انہیں اسی لب و لہجے میں جواب دیدیا ہے

خادم رضوی جو ٹوئٹر پر خاصے سرگرم تھے اور ان کی جانب سے آئے روز انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں ٹویٹس کی جاتی تھیں ،ان کے اکائونٹ کو لوگ رپورٹ کر رہے تھے مگر ویب سائٹ کی انتظامیہ ان کے خلاف ایکشن لینے سےگریزاں تھی ،اب آخر کار ان کا ٹوئٹر ہینڈل بلاک کر دیا گیا ہے

ٹوئٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خادم رضوی کو ٹوئٹر ہینڈل رولز اور پالیسی کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا ہے اور ٹوئٹر اس پلیٹ فارم پر کسی کو نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتا

واضح رہے کہ یہ مولانا خادم رضوی کا تصدیق یافتہ ٹوئٹر اکائونٹ تھا جسے بلاک کرنے کی درخواست حکومت پاکستان کی جانب سے بھی کی گئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*